حیدرآباد8جنوری(یواین آئی)تلنگانہ میں ہونے والے بلدیات کے انتخابات کے سلسلہ میں آج سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ان انتخابات کے سلسلہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے
ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد گزشتہ روزریاستی الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور آج سے ہی پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے عمل کی شروعات ہوگئی ہے۔
پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10جنوری ہے۔