حیدرآباد21جنوری(یواین آئی)تلنگانہ میں 22جنوری کو بلدی انتخابات ہونے والے ہیں۔
رائے دہی کے پُرامن انعقاد کے لئے پولیس کی جانب
سے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔
حساس پولنگ بوتھس پر زائد پولیس تعینات کی جائے گی تاکہ رائے دہی کے دن ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔