ممبئی/9جولائی(ایجنسی) گزشتہ تین دنوںسے مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے ممبئی میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد نشیبی علاقوں جیسے دادر، سیون، پیرل، کرلا، ودیا وہار، اندھیری، ملاڈ اور جوگیشوری کے مضافات میں پانی جمع ہوگیا ہے۔تھانے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم تک پانی پہنچ گیا ہے۔
ممبئی میں زبردست بارش کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں محصور
ہوکر رہ گئے ہیں۔ سڑکوں پر کافی پانی جمع ہے اور متعدد ٹرینیں بھی دیر سے چل رہی ہیں۔
وزیر تعلیم ونود تھاڈے نے زبردست بارش کی وجہ سے ممبئی کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے ۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں کوکن اور گوا کے علاقوں میں زبردست بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔
ممبئی کی شہہ رگ مانی جانے والی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہے۔