نئی دہلی، 28 جون (ذرائع) ممبئی پولیس نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جنہوں نے پنک واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔
ایک ٹویٹر پوسٹ میں، ممبئی پولیس نے کہا،واٹس ایپ پنک - اے ریڈ الرٹ فار اینڈروئیڈ یوزرس، اس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں
اپنے آپ کو اسکام سے بچانے کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا-
تصویر میں کہا گیا ہے کہ 'نیو پنک لک واٹس ایپ اضافی فیچرس کے ساتھ' واٹس ایپ صارفین کے درمیان گردش کر رہی ہیں جو کہ ایک دھوکہ ہے جو آپ کے موبائل کو نقصان دہ سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔