ممبئی ،28جون(ایجنسی)عروس البلاد ممبئی سے روٹھے روٹھے مانسون نے بالآخر گزشتہ نصف شب سے شہر میں دستک دے دی ہے اور ممبئی سمیت تھانے ،کوکن ،وسئی ،ویراراور نالاسوپارہ میں بھاری بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے اور جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک متاثر ہوا ہے اور میونسپل کارپوریشن کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ہیں کہ میٹھی ندی اور نالوں کی صفائی کے سبب شہر میں پانی جمع نہیں ہوگا،لیکن نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں ۔بھاری بارش کے نتیجے میں ممبئی کے شہریوں کو گرمی سے راحت مل گئی ہے۔جبکہ شہر میں مختلف علاقوںمیں پیش آئے واقعات میں چار افرادبشمول ایک کمسن ہلاک ہوگئے ہیں اور پہلی بار شے سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔
شمال مغربی مضافات گورے گاﺅں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو احاطہ میں ایک ننگے بجلی کے تار سے کرنٹ لگا اور جس میں ایک بچی سمیت دوکی موت ہوگئی اور دوجھلس گئے ہیں۔ان کے نام 60سالہ راجندر یادواور سنجے یادوبتائے ہیں جبکہ دیپو یادو(24)اور
پانچ سالہ آشا یادوزخمی ہیں۔ایک الگ واقعہ میں اندھیری میں ایک 60سالہ خاتون کشیما یدیر کو بھی آرٹی او دفتر کے قریب بجلی کا شاک لگااور اسپتال میں اسے مردہ قراردے دیا گیا۔ایک 8سالہ لڑکا تھانے ضلع میں تیرن پارہ گاﺅں میں بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا ہے ،وہ اپنے گھر کے باہر کپیل رہا تھا۔
ممبئی میں بارش تاخیر سے پہنچا ہے اور پہلی ہی بارش میں سینٹرل ،ویسٹرن ریولے کی لوکل ٹرینیں اور دونوں احمدآباد اور آگرہ روڈ بالترتیب ویسٹرن اور ایسٹرن ہائی وے پانی جمع ہونے سے متاثر ہوئے ہیں اورٹریفک جام پایا گیا۔پروازیں ممبئی ایئرپورٹ سے 15منٹ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔کیونکہ بپاری بارش کے سبب رن وے پر کچھ نظرنہیں آرہا تھا۔ملن سانتاکروز ،دہیسر ،ملاڈاور اندھیری میں واقع ریلوے کے سب وے کے نیچے پانی جمع ہوگیا ہے اور ٹریفک جام ہوگیا ہے۔شہر میں دادر،سائن ،سیوڑی ،وڈالا ،انٹاپ ہل ،مضافاتی علاقے کرلا ،اندھیری ،کنجورمارگ بھانڈوپ میں سڑکو ں پر تین چارفٹ پانی جمع ہوگیا ۔