بارہ بنکی:29مارچ(یواین آئی)مختار انصاری ایمبولنس معاملے میں آج بارہ بنکی پولیس نے ڈاکٹر الکا رائے و ڈاکٹر شیش ناتھ رائے کو ضلع مئو سے گرفتار کرلیا اور انہیں بارہ بنکی لایا جارہا ہے سنجیونی اسپتال چلانے والی ضلع مئو کی ڈاکٹر الکا رائے پر مختار انصاری کو ایمبولنس دستیاب کرانے کا الزام ہے۔صوبہ پنجاب کے روپن ضلع میں مختار انصاری کو عدالت جانے کے لئے جس ایمبولنس کا استعمال کیا جارہا تھا وہ
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رجسٹرڈ تھی جانچ میں ایمبولنس کا رجسٹریشن فرضی پایا گیا تھا۔
ایمبولسن معاملے میں ڈاکٹر الکا رائے 8مہینے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔دو دن قبل اس معاملے میں مختار انصاری، الکارائے سمیت 13افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس ضمن میں آج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے الکا رائے اور ڈاکٹر شیشناتھ رائے کو گینگسٹر ایکٹ میں گرفتار کیا ہےْ