the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،8 مارچ(ایجنسی) ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹید کے مالک مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کی خوشی میں ممبئی شہر کے تقریباً 50ہزار پولیس اہلکاروں کو مٹھائی کے ڈبے بھیجے ہیں۔ ممبئی کے ہر تھانے کو امبانی خاندان کی طرف سےمٹھائی کے ڈبے ملے ہیں۔نیتا اورمکیش کے بیٹے آکاش اور ہیروں کے تاجر رسیل مہتا کی بیٹی شلوکا مہتا کی نو مارچ کو ممبئی میں شادی ہوگی۔

مٹھائی کے ڈبے کے ساتھ ایک چھوٹا سا کارڈ بھی ہے جس پر مکیش امبانی ،ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور ان کے بچوں کے نام سے پیغام ہیں۔پیغام میں انہوں نے اپنے خاندان کےلئےآشرواد اور دعائیں مانگی ہیں۔ایک پولیس کانسٹیبل نے کہا،'مجھے پولیس اسٹیشن سے مٹھائی کا ڈبہ ملا ہے اور پتہ چلا ہے



کہ یہ امبانی خاندان کے ذریعہ ان کے بیٹے کی شادی کے موقع پر بھیجا گیا ہے۔' ایک پولیس افسر نے کہا،'دنیا کا 13واں سب سے امیر شخص جب اپنی خوشیاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ باٹتا ہے تو اچھا لگتا ہے۔یہ ایک اچھا پیغام ہے۔'


واضح رہے کہ بیٹے کی شادی کے موقع پر منعقد کئے جانے والے 'ان سیوا پروگرام پر نیتا امبانی نے کہا تھا،'ہم اپنی خوشی آپ سبھی کے ساتھ باٹنا چاہتےہیں اور ممبئی کے ہزاروں بچوں اور بزرگ شہریوں کا آشرواد چاہتے ہیں۔' یہ سیوا پروگرام ایک دن کےلئے نہیں تھا،یہ ممبئی شہر کے سبھی یتیم خانوں اور بزرگوں کے'اولڈ ایج ہوم' میں ایک ہفتے تک چلے گا۔اس کے بعد اس پروگرام کےتحت ایک سال تک ممبئی کے سبھی یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومس میں کھانے پینے کا سازوسامان امبانی خاندان مہیا کرائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.