سری نگر،14 جنوری (یو این آئی) سری نگر کے نرورہ عید گاہ علاقے سے تعلق رکھنے والا قوت سماعت و گویائی سے محروم کاریگر محمد یوسف مرن اخروٹ کی لکڑی پر دلکش و مسحور کن نقش و نگاری کرکے اپنے احساسات ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت کی جلوہ نمائی کرتے ہیں محمد یوسف مرن نے اپنے بھائی بڑے مرحوم عبدالاحد مرن سے اس فن کے تمام اسرار و رموز سیکھے ہیں اور آج وہ اپنے اس فن میں یکتائے زمانہ ہیں تاہم موصوف
کاریگر کے بھتیجےمدثر مرن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے کشمیر کی شاندار ثقافت کا یہ قدیم ترین فن روبہ زوال ہے۔
انہوں نے اپنے والد مرحوم عبدالاحد مرن اور چچا محمد یوسف مرن کی فنی صلاحیتوں اور ووڈ کارونگ کے فن کی موجودہ صورتحال پر یو این آئی اردو کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران کہا کہ میں خود تعلیم کو خیر باد کہہ کر اس فن کے فروغ کے لئے محو جد وجہد ہوں لیکن ابھی مشکل حالات سے ہی دوچار ہوں۔