: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امریکہ/9جون(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشہور عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی [مرحوم] کو بعض عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزا کو ختم کرتے ہوئے انہیں معاف کرنے پر غور کررہے ہیں۔ دوسری جانب مرحوم باکسر کے بعض کیسز کی پیروی کرنے والے ان کے وکیل نے کہا ہے کہ قانونی طورپر اب ٹرمپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔
سنہ 1964ء میں مشرف بہ اسلام ہونے والے محمد
علی نے1967ء میں ویت نام جنگ میں شمولیت کے لیے فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد محمد علی کے خلاف بعض عدالتوں میں مقدمات قائم کیے گئے تھے جو ان کی فوتگی کے بعد بھی چل رہےہیں۔
کینیڈا روانگی سے قبل وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 146میں باکسر محمد علی کو معاف کرنے پرسنجیدگی سے غورکررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ان دیگر افراد کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں جنہیں غیر منصفانہ مقدمات میں الجھایا گیا۔