مغل سرائے/1اگست(ایجنس) یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیراعلی بننے کے بعد اترپریش میں سرکاری عمارات کو زعفرانی رنگ دیا جارہا ہے، سرکاری دفتر ہوگیا سرکاری اسکول ، پولیس اسٹیشن ہو یا پھر منڈی کمیٹی کی بلڈنگ، سب کچھ زعفرانی رنگ میں رنگنے کا سلسلہ جو ایک بار شروع ہوا وہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، زعفرانی رنگ میں اب ایک اور نام جوڑ گیا ہے ریلوئے اسٹیشن کا اب ریلوے اسٹیشن پر بھی زعفرانی رنگ چڑھتا دیکھائی دے رہا ہے، یہ
نظارہ ہے مغل سرائے جنکشن کا ہے، یہ وہی جنکشن ہے جس کا نام چند دنوں کا مہمان ہے اور آنے والے دنوں میں آپ اس جنکشن کو پنڈت دین دیال اوپدھیا deen-dayal-upadhyaya کے نام سے جانیں گے اور پہنچانیں گے، نام بدلنے کے قواعد میں اس جنکشن پر بھی اب زعفرانی رنگ چڑھایا جارہا ہے.
5 اگست کو نام بدل دیا جائے گا، اسکے لیے تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہے 5 اگسٹ کو بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ وغیرہ اس پروگرام میں شامل رہیں گے.