: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،6نومبر(ایجنسی)1857کی جنگ آزادی کی قیادت کرنے والے مغل شہنشاہ Bahadur Shah Zafar بہادر شاہ ظفر کی 156ویں برسی کے موقع پر انہیں اور ان کے رفقاء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے غالب اکیڈمی ،بستی حضرت نظام الدین میں7 نومبرکو صبح دس بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک نیز ڈھائی بجے سے شام پانچ
بجے تک دو مرحلوں میں مذاکرے ،مباحثے اورانعامات کی تقسیم کی تقریب رکھی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں بنگلور اور کلکتہ سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی ایک عزیزہ راج شری چودھری اورراجہ نہار سنگھ کے وارث راجہ نویر سنگھ بلب گڑھ وغیرہ شرکت کریں گے ۔
اس پروگرام کے روح رواں بہادر شاہ ظفرکے جانشین نواب شاہ محمد شعیب خاں ہیں جوعلیگڑھ میں رہتے ہیں۔