: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،13ستمبر (یو این آئی)آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر، سینئر کانگریسی رہنما اور کٹیہار سے لوک سبھا کے رکن طارق انورنے آج قومی تنظیم کی طرف سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف اعتراضات اور تجاویز کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کیا۔
چودہ صفحات پر مشتمل اپنے میمورنڈم میں انہوں نے وقف ترمیمی بل پر اعتراض کے ساتھ کچھ تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں سے وقف
جائداد غصب کرنے کی محض ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس ترمیمی بل کے ذریعہ وقف جائداد کا تحفظ چاہتی ہے۔ اگر وہ سچ سچ میں وقف جائداد کا تحفظ چاہتی تو سب سے پہلے وقف جائدادوں کے اسٹیک ہولڈر بات کرتی۔ ان کے مسائل کو سنتی، تحفظ کے سلسلے میں درپیش مشکلات معلوم کرتی، قابضین کے بارے میں تبادلہ خیال کرتی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا اور بغیر کسی مشورے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔