نئی دہلی/5مارچ(ایجنسی) پنجاب کے فیروز پور سے شیرومنی اکالی دل کے ایم پی sher-singh-ghubaya شیر سنگھ گوبایا منگل کے روز کانگریس میں شامل ہوگئے، انہوں نے پیر کو پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا.
کانگریس ذرائع کے مطابق شیر سنگھ بودھیا نے منگل کی صبح پارٹی صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی کی رکینت حاصل کی.
مسٹر گوبایا پنجاب میں فیروز پور سے لوک سبھا رکن ہیں۔ وہ دو مرتبہ اس سیٹ سے الیکشن جیت چکے
ہیں اور تیسری مرتبہ انہیں اس سیٹ سے کامیاب ہونے کا سب سے اہم دعویدار سمجھا جارہا ہے۔
گذشتہ پانچ دن میں کانگریس کا دامن تھامنے والے مسٹر گوبایا دوسرے لوک سبھا رکن ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے دو مارچ کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ اترپردیش کی بہرائچ سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر پچھلا الیکشن جیت کر لوک سبھا پہونچی تھیں۔