: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ماسکو،1اگسٹ (ایجنسی) روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی"تاس نیوز" کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے ماسکو کی مقامی عدالت میں 5 افراد پر مشتمل گینگ کے خلاف سماعت جاری تھی کہ اچانک گینگ کے ممبران نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی
تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد عدالتی کارروائی روک دی گئی اور عمارت کو خالی کرالیا گیا۔
خیال رہے کہ ان ملزمان کا تعلق جی ٹی اے گینگ سے ہے جس نے ایک کمپیوٹر گیم سے متاثر ہوکر اپنے گینگ کا نام رکھا ہے اور ان پر ماسکو میں کار ڈرائیورز کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔