نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس مرض سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے دریں اثناء، ملک میں کورونا
وائرس کی ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2459 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں وزارت صحت کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,56,716 ہو گئی ہے۔