the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،8 مئی ( یواین آئی) ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، وہیں 24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی ، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔
اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی



تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے ۔
ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.