: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سعودی،30اگسٹ (ایجنسی) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں حج سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کے ایک لاکھ سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے منیٰ میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کے دوران حج پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کی تفصیل بتائی ہے۔انھوں نے بتایا کہ حج کے ویزے کی خلاف ورزیوں یا دوسری ضروری دستاویزات نہ رکھنے والے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو واپس بھیجا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی وزارت داخلہ کی فورسز نے 208,236 بسوں کو بھی
واپس بھیجا ہے ۔ان کے ذریعے غیر قانونی طور افراد کو حج کے لیے لایا جارہا تھا۔اس کے علاوہ سعودی حکام نے عازمین حج کو غیر مجاز اجازت نامے مہیا کرنے والی 97 جعلی ایجنسیاں پکڑی ہیں اور ان پر بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ نیوز کانفرنس مکہ مکرمہ میں مناسک حج کے آغاز سے صرف ایک روز قبل کی ہے۔دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید بدھ کو مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کا طواف کریں گے اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد وہاں سے منیٰ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔وہاں وہ باقی نمازیں ادا کریں گے اور خیمہ بستی میں قیام کریں گے ۔جمعرات کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ خطبہ حج سماعت کریں گے۔