نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 81 ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی
جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 81466 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔
وہیں اس دوران 50356 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11525039 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔