لیما، 15مئی (ژنہوا) پیرو میں کورونا وائرس کے 4298 نئے کیسز سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80604 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران نو اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2267 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے بیان کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے 6941 مریضوں کو
اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس میں 842 مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔
ابھی تک کل 25151 مریضوں نےکورنٹائن مکمل کرلیا ہے یا انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق 52545 کیسز کے ساتھ لیما کورونا سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے۔