بنگلور 21 اگست (یواین آئی) افغانستان میں گزشتہ سات جولائی سے نواگست کے درمیان 126000 لوگوں کے بے گھر ہونے سمیت اس سال کے آغاز سے ملک کے اندر جدوجہد کے سبب 550000 سے زائد افغان بے گھر ہوچکے
ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔
یہ ایک اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے جو پناہ گزینوں کی مدد، تحفظ اور بازآبادکاری میں معاونت کرتی ہے۔