نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہو ئے ہیں دریں اثنا، پیر کو ملک میں 64 لاکھ 56 ہزار 911 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی ویکسین لینے والوں کی کل تعداد ایک ارب 38 کروڑ 34 لاکھ 78 ہزار 181 ہوگئی ہے منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 5,326 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,52,164 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8,043 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 3,41,95,060 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3170 سے گھٹ کر 79,097 رہ گئے ہیں اور 453 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,78,007 ہو گئی ہے۔