ذرائع:
یونان میں منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب ایک مسافر ٹرین کے آنے والی کارگو ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور کم از کم 85 زخمی ہو گئے۔ ٹمپے میں پیش آنے والے حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم تین میں آگ لگ گئی۔
امدادی کارکن مسافروں کو بچانے اور حادثے کی وجہ سے
لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ ٹرین میں تقریباً 350 افراد سوار تھے۔
تھیسالی علاقے کے گورنر کونسٹنٹینوس اگوراسٹوس نے بتایا کہ تصادم "بہت زوردار" تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافر ٹرین کی پہلی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جب کہ پہلی دو بوگیاں "تقریباً مکمل طور پر تباہ" ہو گئیں۔ اگوراسٹوس نے کہا کہ تقریباً 250 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔