the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اسی مدت میں تقریباً 39 ہزار نئے معاملے سامنے آئے جو اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جار کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38902 معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1077618 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 543 سے تجاوز کرکے 26816 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 677423 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 373379 ہے۔
ملک میں گزشتہ چار



دنوں سے کورونا کے متاثرین کے 32 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ جمعرات کو 32695، جمعہ کو 34956 اور سنیچر کو 34884 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
قومی دارالحکومت دہلی میں نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوتی نظر آرہی ہے ، لیکن مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اترپردیش، گجرات اور مغربی بنگال میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، تمل ناڈو میں 1.65 لاکھ اور دہلی میں 1.21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کرناٹک چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس انفیکشن کے 59 ہزار سے زائد معاملے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.