نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں دو ارب 33 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 33 لاکھ 56 ہزار 257 ویکسین دی گئی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 15 ہزار 528 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار
654 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.33 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 113 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 623 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.47 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 68 ہزار 350 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 87 کروڑ ایک لاکھ 55 ہزار 452 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔