نئی دہلی 07 ستمبر ( یو این آئی ) قومی خوردنی تیل مشن-آئل پام کے تحت "میگا پام پلانٹیشن مہم" میں 15 ریاستوں میں 12 ہزار ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے میں 17 لاکھ سے زیادہ پام کے پودے لگائے گئے، جس سے 10 ہزار سے زائد کسانوں کو فائدہ ہوا
زراعت اور کسانوں کی
بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ 15 ستمبر تک چلنے والی اس مہم میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ سمیت کئی ریاستوں میں پودے لگائے گئے ہیں۔