نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.38 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعدفعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ سے زائد ہونے کےساتھ ہی اس کی شرح 4.62 فیصد ہوگئی ہے۔
دریں اثنا، پیر کے روزملک میں 79 لاکھ 91 ہزار 230 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 4 لاکھ 41
ہزار 770 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 لاکھ 49 ہزار 143 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے دو لاکھ 38 ہزار 18 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 18 ہزار 271 ہو گئی۔