نئی دہلی ، 04 مئی (یواین آئی) پورے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 44 سال کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ۔19 کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
یکم مئی سے کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے تیسرے مرحلے کے
لئے تیز حکمت عملی نافذ کی گئی ہے۔ پورے ملک کی 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے 4،06،339 افراد کو ٹیکے کی پہلی خوراک دیئے گئے۔ ان میں چھتیس گڑھ (1،025) ، دہلی (40،028) ، گجرات (1،08،191) ، ہریانہ (55،565) ، جموں و کشمیر (5،587) ، کرناٹک (2،353) ، مہاراشٹر (73،714) ، اڈیشہ (6،802) ، پنجاب (635) ، راجستھان (76،151) ، تمل ناڈو (2،744) اور اتر پردیش (33،544) شامل ہیں۔
منگل کی صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کی مجموعی طور سے 15،89،32،921 ڈوز دی جاچکی ہیں۔