نئی دہلی ، 30 اکتوبر ، (یو این آئی) ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم، انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی ) 2023 کا ساتواں ایڈیشن کل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس میں 1.5 لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔
تین روزہ ایونٹ، جو مشترکہ طور پر محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز اور سیلولر آپریٹرزایسوسی ایشن آف انڈیا (سی
اواے آئی) کے زیر اہتمام منعقد ہوا، میں 1.5 لاکھ سے زیادہ شرکاء کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ریکارڈ کی گئی۔ ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کی طرف سے 100 5 جی لیبز کے اقدام کے اعلان کے G ملک میں 6 جی ریڈی ایکو سسٹم کی سمت 5 ساتھ ، فورم میں ٹیکنالوجی، ٹیلی کام ، پبلک انٹر پرائزز اور اسٹارٹ اپ سیکٹر سے 620 سے زیادہ یوز کمیسز پیش کیے گئے۔