ماسکو، 6 مئی (یو این آئی) روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 10559 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے سبب یہاں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 165929 ہوگئی ہے۔
روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے بدھ کے یہ جانکاری دی۔ مرکز نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ چار دنوں کے دوران 10 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
سینٹر کے مطابق روس میں اس وبا کے سبب مزید 86 اموات ہوئی ہیں اور
اس طرح ملک میں اس سے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1537 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1462 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں اور اب ملک میں اس سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 21327 ہوگئی ہے۔
اس انفیکشن سے روس میں سب سے زیادہ ماسکو متاثر ہوا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5858 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور یہاں پر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 85973 ہوگئی ہے۔ روس میں اب تک 40.60 لاکھ لوگوں کی کووڈ۔ 19 جانچ کی جاچکی ہے۔