حیدرآباد، 26/ ستمبر (یو این آئی)ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ نے شہر میں نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
ساتھ ہی بڑے پیمانہ پر درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے پولس کے گرنے کا بھی امکان
ظاہر کیا ہے۔
خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد اورتلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں کل شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں تالاب اور کنٹے لبریزہوگئے۔
ریاستی دارالحکومت میں 47.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آج ریاست میں کئی مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔