نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کووڈ -19' انفیکشن کی جانچ کے لئے اونچی فیس کی وصولی نہیں دی جا سکتی اور وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گا۔
درخواست گزار ششانک دیو سدھی نے نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ مفت کرائے جانے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔
جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گی، کیونکہجانچ کے نام پر اتنی اونچی فیس نہیں وصولی جاسکتی۔
بینچ نے مرکزی حکومت
سے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی ایسا طریقہ کار تیار کرے، جس کے تحت نجی لیبارٹری کی جانچ فیس حکومت واپس کر دے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں حکومت کا موقف جاننے کی کوشش کریں گے۔
درخواست گزار نے گزشتہ 31 مارچ کو ایک عرضی دائر کرکے حکومت کی طرح ہی نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کووڈ 19' کے انفیکشن کی جانچ مفت کرانے کی ہدایت مرکزی حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا ہے.۔
مسٹر سدھی نے کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لئے نجی لیبارٹریوں میں 4500 روپے کی فیس مقرر کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کومن مانا اوربے تکا قرار دیا ہے۔