سری نگر ، 23 فروری (ایجنسی) وادی کشمیر میں انتظامیہ نے علیحدگی پسند اور مذہبی جماعتوں بالخصوص جماعت اسلامی کے لیڈران کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے۔
text-align: start;">اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر مرکزی نیم فوجی دستوں کی 100 اضافی کمپنیاں کشمیر روانہ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اچانک اٹھائے جانے والے ان اقدامات نے وادی بھر میں خوف و ہراس کا ماحول برپا کردیا ہے۔