حیدرآباد11جون(یواین آئی)اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مرکزی حکومت پر زوردیا کہ وہ لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسے ہوئے تلگو افراد کو بیرونی ممالک سے لانے کے لئے مزید
فلائٹس چلائی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ بیشتر افراد خلیجی ممالک اورسنگاپور میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو واپس لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
جگن نے وزیرخارجہ کو یہ مکتوب روانہ کیا۔