: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے گجرات کے موربی پل حادثہ میں 140 لوگوں کے مارے جانے اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے واقعہ کو 'بڑا سانحہ' قرار دیتے ہوئے ریاست کے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ حادثہ سے متعلقہ جانچ کہ ہفتہ وار نگرانی کے ساتھ ساتھ قصورواروں کی ذمہ داری طے
کرنے اور متاثرین کو معاوضہ کے علاوہ دیگر متعلقہ پہلووں پر وقتاً فوقتاً سماعت کرے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے زبانی طور پر کہا کہ ہائی کورٹ، جو اس معاملے کی 'خود سے' سماعت کر رہی ہے، نے کئی احکامات پاس کیے ہیں، اس لیے سپریم کورٹ اب اس کی سماعت نہیں کرے گی۔