نئی دہلی، 8جون (یو این آئی) ہندستانی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب۔
مغربی مانسون کے آئندہ دو یا تین دنوں میں مہاراشٹر (ممبئی سمیت) کے باقی حصوں، تلنگانہ اور آندھراپردیش، اوڈیشہ کے
کچھ حصوں اور مغربی بنگال کے بیشتر مقامات پر آگے بڑھنے کے آثار ہیں۔
محکمہ کے حکام کے مطابق 11 جون کے آس پاس خلیج بنگال کے شمالی حصہ اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا کم دباو بن رہا ہے۔