the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوب مغربی مانسون 3 جون کو کیرالہ میں دستک دے گا اور اس میں کوئی مزید تاخیر نہیں ہوگی۔
موسمیات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوب مغربی ہوائیں تیز ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں کیرالہ میں بارش شروع ہونے کا مکمل امکان ہے۔ جس کے پیش نظر کیرالہ میں 3 جون سے مانسون کا آغاز متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ نچلی سطح کی جنوب مغربی ہواؤں کے تیز ہونے سے شمال مشرقی ریاستوں میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارش ہونے کا امکان



ہے، آسام اور میگھالیہ میں اگلے پانچ دنوں میں شدید بارش کے آثار ہیں۔ اگلے تین دنوں کے دوران اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
شمال مغربی بحیرہ ہند سے شمال مغربی ہند کے میدانی علاقوں میں نچلی سطح کی نمی پیدا ہورہی ہے اور اس کے اگلے تین چار دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ہی اگلے تین دنوں کے دوران مغربی ہمالیہ کے خطے اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر بارش یا گرج کے ساتھ بوندیں پڑسکتی ہیں، لیکن اس سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.