نئی دہلی/29مئی(ایجنسی) محکمہ موسمیات نے جنوب مغرب مانسون کے منگل کو کیرالہ کے سمندری حدود میں پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں میں اسے ساحلی کرناٹک تک اپنی پہنچ بنانے کا اندازہ ظاہر کیا ہے. منگل کی شام کو کرناٹک کے بنگلور میں بارش کے
سبب کئی علاقوں میں پانی بھر گیا.
آپ کو بتا دیں کہ عام طور پر مانسون 1 جون تک کیرالہ تک پہنچ جاتا ہے لیکن اس بار یہ 3 دن پہلے ہی کیرل پہنچ چکا ہے. یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شمالی ہندوستان میں بہت جلد بارش ہوسکتی ہے. موسم گرما سے لوگوں کو راحت ملے گی.