گیا ، 20 ستمبر (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی سابق قانون ساز کونسلر منور مادیوی نے آج کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے چھاپے کے دوران ان کے گھر سے ضبط کی گئی رقم بینک سے لیا گیا قرض ہے۔
محترمہ منور مادیوی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ
جمعرات کی صبح 6:00 بجے اچانک این آئی اے کی ٹیم کے افسران پہنچے اور تلاش شروع کی۔ ہم نے اس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران پکڑی گئی رقم بینک سے قرض کے طور پر لی گئی تھی۔ اکاؤنٹنگ کے مکمل دستاویزات موجود ہیں، جن کی تفصیلی معلومات ہمارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس دیں گے۔