سہارنپور، 21 مئی (یو این آئی) ملک میں کووڈ19 کے مریضوں میں میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے بڑھتے ہوئے معاملات کو ماسک میں نمی کو تصور کیا جارہا ہے سینئر امراض چشم ڈاکٹر ایس ایس لال نے آج یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ
میوکورمائکوسس(بلیک فنگس) نامی اس بیماری کے ہونے کے پیچھے طویک عرصے تک کیا گیا ماسک کا استعمال ہوسکتا ہے ۔
ماسک پر جمع ہعنے والی گندگی کے ذرات کی وجہ سے آنکھوں میں فنگل انفیکشن ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔
ماسک میں نمی سے اس قسم کا انفیکشن ہوسکتا ہے۔