کلکتہ 16 جنوری (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دشمن بیان ہے اور اس تبصرہ کو انہیں واپس لینا
چاہیے۔
پوش سنکرانتی کے آخری دن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آرایس ایس) کے صدر موہن بھاگوت نے کہا کہ حقیقی یوم آزادی 22 جنوری ہے۔
گزشتہ سال اسی دن ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کیا گیا تھا۔