the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،3اپریل (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت جی کی کتاب ’بھوشیہ کا بھارت‘ کا اردو ترجمہ ’مستقبل کا بھارت‘ کے اجرا کی تقریب ڈاکٹر کرشن گوپال جی سہ سرکاریہ واہ آر ایس ایس کے ہاتھوں 5اپریل شام پانچ بجے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہوگی۔یہ اطلاع اج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹرشیخ عقیل احمد کے مطابق اس موقعے پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ملک کی موقر اور اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود رہیں گی۔
انھوں نے کہاکہ ’بھوشیہ کا بھارت‘موہن بھاگوت جی کی اہم تصنیف ہے جس میں ملک کی تہذیب و ثقافت، اخوت اور امن



و سلامتی کے حوالے سے بہت ہی مربوط گفتگو کی گئی ہے اور اس میں ملک کے مستقبل کی خوبصورت تصویر بھی پیش کی گئی ہے۔ موہن بھاگوت جی نے اس کتاب میں بین مذہبی مکالمہ اور ڈائیلاگ پر زور دیا ہے اور سنگھ سے جڑے ہوئے لوگوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات اور تاریخ کا براہِ راست مطالعہ کرنے،نیز مسلمانوں کو سنگھ کی شاکھاؤں میں جاکر براہِ راست معلومات حاصل کرنے کی بات کہی ہے۔
ڈاکٹر شیخ عقیل احمدنے کہا کہ میں نے اس کتاب کا ترجمہ بعنوان ’مستقبل کا بھارت‘اس لیے کیا ہے کہ آرایس ایس جیسی فلاحی و رفاہی تنظیم کے تعلق سے مسلمانوں میں جو غلط فہمیاں اور شکوک و شبہات ہیں وہ دور ہوجائیں اور آر ایس ایس کے بنیادی نظریات کو صحیح سیاق وسباق میں سمجھا جائے، تاکہ دونوں طبقات کے درمیان تفریق وتعصب کا خاتمہ ہو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.