نئی دہلی ، 06 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس کے علاقائی پراچارک نمبارام ، راجستھان کے معطل میئر سومیا گجر کے شوہر اور بی جے پی لیڈر راجارام ، جو گذشتہ ماہ سامنے آیا ویڈیو صحیح پایا گیا اور اب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو اس سلسلے میں ملک کو جواب دینا چاہئے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ نمبارام کے گذشتہ ماہ سامنے آنے والی آڈیو ویڈیو میں کمپنی کے نمائندے کو دھمکی دینے اور 10 فیصد کمیشن لینے کا مطالبہ کرنے
والی آڈیو ویڈیو لیبارٹری میں صحیح پایا گیا ہے ، لہذا سنگھ کے سربراہ کو بتانا چاہئے کہ وہ اپنے صوبائی پرچارک کے خلاف کس طرح کی کارروائی کررہا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد راجستھان کے اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے آر ایس ایس کے صوبائی سربراہ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ بعد میں بیورو نے وہ ویڈیو تصدیق کے لئے لیبارٹری میں بھیجا تھا اور یہ آڈیو ویڈیو مستند پائی گئی ہے ، جس کی بنیاد پر نمبارام اور بی جے پی رہنما راجارام اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔