نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی پر 'جملوں' سے ملک کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جس حکومت نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی، زراعت کے سیاہ قوانین لا کر ملک کو برباد کرنے والی حکومت اب اگنی پتھ اسکیم لا کر بدعنوانی کے راستے پر گامزن ہیں۔
اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ملک میں نوٹ بندی نافذ کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والی، جی ایس ٹی
قانون نافذ کرکے تاجروں کو تباہ کرنے والی، کسانوں کے لئے سیاہ قانون نافذ کرکے کسانوں کو برباد کرنے والی، مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ماؤں بہنوں کے چولہے کو برباد کرنے والی مودی حکومت اب اس ملک کے اندر اگنی پتھ اسکیم لا کر کرپشن کی راہ پر گامزن ہے۔ مسٹر مودی فوج کو اپنی پرائیویٹ ایجنسی بنانا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی فوج ہندوستان کا فخر ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔ ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے والے ملک کے نوجوان اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔