the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز اسمبلی انتخابات والی ریاستوں مغربی بنگال اور آسام کا دورہ کریں گے جہاں وہ متعدد ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کریں گے اور متعدد نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
مسٹر مودی آسام کے سیلا پتھر میں منعقدہونے والی ایک تقریب میں تیل و گیس کے شعبے کے اہم پروجیکٹ قوم کے لئے وقف کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسٹر مودی تقریب کے دوران نئے انجینئرنگ کالجوں کا افتتاح کریں گے اور کچھ نئے کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
آسام میں مسٹر مودی انڈین آئل کی بونگائی گاؤں ریفائنری



میں انڈمیکس یونٹ کا، ڈبروگڑھ میں آئل انڈیا لمیٹڈ کے سیکنڈری ٹینک فارم کا اور تینسکیا کے ہیبیڑہ گاؤں میں گیس کمپریشراسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ دھیماجی انجینئرنگ کالج کا افتتاح بھی کریں گے اور سوالوچی انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ان منصوبوں سے خوشحالی کا دور شروع ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے لئے مواقع کی راہیں کھلیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں وزیر اعظم نواپاڑہ سے دکشنیشور تک میٹرو ریل کی توسیع کا افتتاح کریں گے اور اس ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھائيں گے۔ اس 4.1 کلومیٹر طویل سیکشن کو 464 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.