لکھنؤ:18نومبر(یواین آئی) ترقی کے دم پر اترپردیش میں ایک بار پھر حکومت سازی کے دعوی کو پختہ کرنے وزیر اعظم نریندر مودی 19نومبر سے شروع ہورہے اپنے تین روزہ دورے کے دوران 3258 کروڑ روپئے کی سینچائی پروجکٹ کا انعام دے کر بندیل کھنڈکی پیاس بجھائیں گے جبکہ جھانسی میں 400 کروڑ روپئے کے اخراجات والے ڈیفنس کاریڈور کا
افتتاح کر کے معاشی طور سے پچھڑے اس علاقے میں روزگار کے امکانات کو پختہ کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ لکھنؤ میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے سمیلن میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم سب سے پہلے مہوبہ جائیں گے جہاں وہ 3285کروڑ روپئے کی ارجن سہایک و رتولی باندھ اور للت پور ضلع کے بھونی باندھ پروجکٹ کا افتتاح کریں گے۔