حیدرآباد9فروری(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق کئے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے اعظم پورہ میں وزیرداخلہ محمد محمود علی کی قیادت میں حکمران جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔
قبل ازیں محمد محمود علی کی قیامگاہ سے یہ احتجاجی، ریلی کی شکل میں روانہ ہوئے اور علاقہ چادرگھاٹ پر وزیراعظم مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔
ٹی آرایس کارکنوں نے سیاہ جھنڈے ہاتھوں میں لیتے ہوئے نعرے بازی کی اور کہاکہ مودی کی تاناشاہی نہیں چلے گی۔