: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناہن، 24 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف '’مودی کی گارنٹی‘ ہے اور دوسری طرف ’کانگریس کا 'تباہی کا نمونہ‘ ہے۔ مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہماچل کے لوگوں سے بہت جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا، “ یہ ہو گا، پہلی کابینہ میں ہو گا۔ لیکن پہلی کابینہ میں کچھ
نہیں ہوا، بلکہ کابینہ ہی ٹوٹ گئی۔ کانگریس اور انڈیا گروپ خود غرض اور موقع پرست ہیں۔ وہ انتہائی فرقہ پرست ہیں، وہ انتہائی ذات پرست ہیں اور وہ انتہائی خاندان پرست ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات ناہن کے چوگن میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا صرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہی وہ رفتار اور پیمانہ فراہم کر سکتی ہے جس کی ہندوستان کو ضرورت ہے۔