چنئی، 8 نومبر (ایجنسی) دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تامل ناڈو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹال نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کے نام لئے بغیر کہا کہ نوٹ بندی ملک کے لئے "ایک شخص کا تیار کردہ المیہ " تھا۔ مسٹر اسٹالن نے وزیراعظم کے ذریعہ نوٹ بندی کا اعلان کئے
جانے کے دو برس پورے ہونے پر ٹویٹ کیا "لوگوں کے پیسے کو ناجائز اعلان کرکے انہیں سڑک پر لے آیا گیا۔ ملک کے عوام بینکوں کے باہر لائن میں کھڑے رہے۔ اس دوران کئی لوگوں کی موت ہوگئی، لاکھو لوگوں کی نوکریاں چلی گئی، چھوٹے کاروبار بند ہوگئے اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی"۔ انہوں نے کہا کہ "ایک شخص نے نوٹ بندی کا اعلان کرکے لوگوں کے لئے مسئلہ پیدا کردیا"۔