نئی دہلی ، 20 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس میں اپوزیشن کے سخت رویہ کے جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن کورونا وبا میں حکومت کی کامیابی سے مایوس ہے اور اسی وجہ سے وہ بحث سے دور بھاگ رہی ہے۔
مسٹر مودی نے یہ باتیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پارلیمانی
امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ وبائی بیماری ہمارے لئے سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک انسان دوست مسئلہ ہے۔ گزشتہ ایک صدی میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب آبادی کے ایک بڑے حصے کو اناج دیا گیا اور ہم اسے کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے یہ کام احسان کے جذبے سے نہیں بلکہ فرض سمجھ کر کیا ہے۔