the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،7 اکتوبر (یواین آئی ) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے تئیں ان کا عزم قابل تعریف ہے۔
مسٹر مودی کی عوامی زندگی کے 19 سال کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نےآج ٹویٹ کر کے ’’ عومی زندگی میں سرفہرست رہتے ہوئے مسٹرنریندر مودی کے 19 سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ 2001 سے لے کر 14 تک گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے انہوں نے ترقی کا ایک نیا نمونہ پیش کیا اور اب بطور وزیر اعظم گزشتہ چھ سالوں سے مودی جی پوری دنیا میں ہندوستان اور ہندوستانیوں کی ساکھ بڑھا



رہے ہیں ‘‘۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’’ مودی جی کی قیادت میں اب ہندوستان خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے اور اس ملک کو ایک نئی پہچان اور طاقت مل رہی ہے۔ فلاح و بہبود کے تئیں ان کا عزم قابل تعریف ہے۔ وہ 19 سالوں میں ایک بھی الیکشن نہیں ہارے۔ وہ ناقابل تسخیر رہے اور کامیابی کی نئی سیڑھیاں چڑھتے رہیں ، یہی میری خواہش ہے‘‘ ۔
واضح رہے کہ مسٹر صبح سات اکتوبر 2001 کو پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے اور اس کے بعد کے 20 سال کے سیاسی سفر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہرسال کی مخصوص کامیابی پر بدھ کے روز ’ ہر سال خاص ہے ‘ کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.